وزیر اعظم نے ایک اور معاون خصوصی مقرر کردیا

Oct 05, 2022 | 12:33:PM
24 نیوز,وزیراعظم, طارق باجوہ , گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان , ہارورڈ یونیورسٹی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم نے طارق باجوہ کو معاون خصوصی بنانے کی منظوری دے دی،طارق باجوہ معاون خصوصی برائے خزانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم کے کابینہ ارکان میں مزید اضافہ ہوگیا ،وزیر اعظم نے طارق باجوہ  کو معاون خصوصی برائے وزارت خزانہ بنانے کی منظوری دیدی ۔ان کا بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن جاری کرے گا۔

یاد رہے طارق باجوہ ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رہے ہیں ۔