وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانے بڑھانے کی منظور ی دے دی

خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار تک بڑھا دیاگیا،ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل  ہوں گے

Nov 05, 2025 | 16:02:PM
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانے بڑھانے کی منظور ی دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانے بڑھانے کی منظور ی دے دی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر اب لائسنس معطل اوربھاری جرمانے ہوں گے،موٹر سائیکل سوار کو ہر خلاف ورزی پر 2ہزارروپے کا چالان دینا ہو گا،قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار تک بڑھا دیاگیا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ہر خلاف ورزی پر 2سےلیکر 4پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی جائے گی اورسالانہ 20پوائنٹس کی خلاف ورزیوں پر لائسنس2ماہ سے 1سال کیلئے معطل ہوگا۔
موجودہ 100سے 500روپے تک کی خلاف ورزیوں پرجرمانہ وصول کیا جارہاہے،دو ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پراوورسپیڈنگ پر جرمانہ 20 ہزار وصول کیا جائیگا،اس کے علاوہ اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی پر 4پوائنٹس کی کٹوتی بھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:گوہر اعجاز نے بھاری ٹیکسز کو معاشی تباہی قرار دے دیا
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 15ہزار تک جرمانہ اور 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی،اوور لوڈنگ پر جرمانہ 15ہزاراور 4پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی،ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 15ہزار تک ہو گا۔
کابینہ سے منظوری کے بعد قانون ساز اسمبلی میں قوانین میں ترمیم کیلئے بل پیش کردیا جائیگا۔