27 ویں کے بعد 28 ویں آئینی ترمیم، فیصل واوڈا کا بڑا انکشاف

Nov 05, 2025 | 12:17:PM
27 ویں کے بعد 28 ویں آئینی ترمیم، فیصل واوڈا کا بڑا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 27 ویں ترمیم کیا ہم تو 28 ویں ترمیم کی بھی تیاری کررہے ہیں ، 27 ویں ترمیم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 22 اکتوبر 2024میں بتا دیا تھا کہ27 ویں ترمیم بھی آئے گی، 27 ویں ترمیم کیا ہم تو 28 ویں ترمیم کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کہ جمہوریت کی ضامن پیپلز پارٹی ہے، اور بلاول بھٹو ایک جمہوری شخصیت ہیں، جنہوں نے اور ان کے خاندان نے جمہوریت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ورکنگ ریلیشن بہت اچھا ہے، اور 27ویں ترمیم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کی پہلے بھی ضرورت تھی اور اب بھی ہے، ماضی میں اقدامات نہ ہونے پر آئینی بینچ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ آفس کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

سابق وزیر نے مزید کہا کہ جب ضعیف سیاستدان کام کر سکتے ہیں تو ملازمت کی مدت میں توسیع بھی ناگزیر ہے، ڈیفنس سسٹم کو مضبوط کرنا ہے اور ملٹی ڈومین جنگ کی تیاری ضروری ہے۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کچھ اتفاقِ رائے سے چل رہا ہے تو یہ اچھی بات ہے، تاکہ ملک میں کسی قسم کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں، بات چیت سے ضرور اتفاق کر لیں گے، جبکہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ 27ویں ترمیم پر بحث ہو تو وہ بھی ممکن ہے۔