بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز، ننکانہ صاحب میں عام تعطیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، ننکانہ صاحب میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہے۔
بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب کے اختتام پر نگر کیرتن جلوس نکالا جائے گا، کیرتن جلوس گوردوارہ جنم استھان سے سات گوردواروں میں جائے گا، نگر کیرتن جلوس گوردوارہ کیارہ صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔
بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں بھارت، برطانیہ، فرانس ،کینیڈا ، امریکہ سمیت اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں، رات گئے بھوگ کی رسم کے ساتھ تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، گوردوارہ جات اور نگر کیرتن سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے، گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر لگائے گئے ہیں،گوردواروں اور نگر کیرتن سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر عام عوام کا داخلہ بند کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی کے مقابلے ریپبلکن امیدوار کو شکست، ٹرمپ نے وجوہات بتادیں
سکھ یاتری اپنے مقدس مقامات کا درشن کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا، بھارت سے 2100 سکھ یاتری آئے ہیں جو دس روزہ مذہبی دورہ مکمل ہونے پر 13 نومبر کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔