ظہران ممدانی کے مقابلے ریپبلکن امیدوار کو شکست، ٹرمپ نے وجوہات بتادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میئر کے الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کو ظہران ممدانی کے مقابلے شکست کی وجوہات بتا دیں۔
نیویارک کے میئر کے لیے ہونے والے الیکشن میں ٹرمپ اور ریپبلکن امیدوار کو جھٹکا لگا ہے اور ٹرمپ کی بھرپور مخالفت کے باجود ڈیموکریٹس کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
الیکشن نتائج آنے کے بعد ایک سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں، ایک یہ کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب
نیویارک میئر کےلیے آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی امریکی حالیہ الیکشن اور نیویارک میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹس کی فتح پر جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔