آندھی طوفان نے آئیسکو کا پول کھول دیا، اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب

Nov 05, 2022 | 20:15:PM
آندھی طوفان نے آئیسکو کا پول کھول دیا، اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آندھی طوفان نے آئیسکو کا پول کھول دیا، اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی۔ بجلی فراہم کرنے والے 80 سے زائد فیڈرز سے سپلائی بند کر دی گئی۔ اسلام آباد سرکل کے اقبال ٹاون، کھنہ ڈاک، لوہی بھیر ،جی سکس، گولڑہ، جی ٹن، این پی ایف فیڈرز بند ہو گئے۔ راولپنڈی سرکل کے لیاقت باغ، کیانی روڈ ،چاکرہ ،ضیا مسجد، جھنگی اے بلاک، ایف بلاک ،گلستان کالونی فیڈرز پر بجلی غائب تاہم کلرسیداں، لالہ زار نیو کلیام ،مندرہ، کہوٹہ سٹی، ڈھوک فرمان ،شاہ پور، دھمیال ،گوجر خان کے علاقوں کی بھی بجلی بندرہی۔ 
آئیسکوحکام کے مطابق آپریشن ٹیمیں بجلی بحالی کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔