ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی، زرعی ترقیاتی بینک کابرانچ منیجرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان) حیدرآبادمیں ایف آئی اے کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے برانچ منیجر کوگرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارباب امام ڈنو کو فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا،فریادی محمد یوسف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلی گئی،ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے زرعی قرضہ منظور کیا۔
ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ شکایت کنندہ کے اکاؤنٹ سے 24 لاکھ روپے خرد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے،ملزم نے رقم متاثرہ شخص کی اجازت کے بغیر نکلوائی، ملزم کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا شیخ ادریس پر حملے کے واقعے کی تصاویر سامنے آگئیں