لاہور :شاہ عالم مارکیٹ کے پلازہ میں آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں واقع ملک سلامت جیولری پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلازہ کے ساتویں فلور پر لگی جس کے بعد فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:7 سینئر ججز کو اہم انتظامی ذمہ داریاں تفویض!لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی