ایران جنگ طویل ہوئی تو عالمی معیشت کو شدید دھچکا لگے گا:آئی ایم ایف کا انتباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ 2027 تک جاری رہی تو عالمی معیشت کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ اس سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے عالمی معاشی ترقی میں سست روی اور قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگا، اب یہ اندازے مؤثر نہیں رہے۔
کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق اگر جنگ 2027ء تک جاری رہتی ہے اور تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار رہتی ہے تو ہمیں کہیں زیادہ خراب نتائج کی توقع رکھنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ کے بادل پھر منڈلانے لگے، امریکی فوج کا 6 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ