تاریخ گواہ ہے جب بھی ن لیگ کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ صحت، تعلیم،انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم شعبوں پر حکومت کام کررہی ہے۔ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ مریم نوازسے رکن پنجاب اسمبلی سردار عاصم شیر میکن اورخرم خان ورک نے بھی ملاقات کیں،باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ملکی و سیاسی امور،بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے سپیکرملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی امور بطریق احسن سرانجام دینے کو سراہا ،سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازکو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ گھر بنانے پر مبارکباددی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاکہ طلبہ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازکا ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پراجیکٹس کو سراہتے ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی عاصم شیر میکن نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازکی ترقیاتی منصوبوں میں ارکان صوبائی اسمبلی سے مشاورت قابل تحسین ہے۔ سرگودھا میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ اپنی مثال آپ ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی سردار عاصم شیر میکن نے وزیراعلیٰ مریم نوازکی نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ میں دلچسپی کو سراہا۔
رکن پنجاب اسمبلی خرم خان ورک نے مریم نوازکو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مریم نوازنے قائد نوازشریف اور شہبازشریف کی یاد تازہ کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ صحت، تعلیم،انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم شعبوں پر حکومت کام کررہی ہے۔ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ پورے صوبے میں روٹی کی قیمت دیگر صوبوں سے کم ہے۔ موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔