مودی کی سیاست ہے کہ سرحدوں پر تناؤ کی صورتحال پیدا کرو اور چناؤ جیتو،عبدالقادر پٹیل

جنگ شروع تو کرو گے ختم ہم کریں گے، اپنی شرائط پر ختم کریں گے، ڈپٹی سپیکر کی مودی کو للکار

May 05, 2025 | 19:43:PM
مودی کی سیاست ہے کہ سرحدوں پر تناؤ کی صورتحال پیدا کرو اور چناؤ جیتو،عبدالقادر پٹیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)  عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ مودی کی سیاست ہے کہ سرحدوں پر تناؤ کی صورتحال پیدا کرو اور چناؤ جیتو،مودی تاریخ کا دوسرا یزید بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایوان میں  غیر سنجیدہ اور عدم توجہ کو جواز بناکر اراکین سمیت  ایوان سے واک آوٹ کیا،ڈپٹی سپیکر نے طارق فضل چوہدری کو مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لئے بھیج دیا۔

عبدالقادر پٹیل نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے کبھی تو کوئی عقل سے کام لیں،آپ کے ملک کی سلامتی خطرے میں ہے،جو نشست کے قابل ہوں انہیں اس نشست پر بٹھائیں، ان کا کہناتھا کہ مودی دوبارہ مس کیلکولیٹ کیا ہمیں،کل جب ہمیں مدعو کیا گیا بریفنگ میں تو ہم نے بھی کہا کہ 25 دن پہلے ہرانا پاکستان تھا آج نیا پاکستان ہے،آج ہر پاکستانی کہہ رہا ہے کہ جان دے دیں گے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ،ہمارے عوام کا جذبہ دیکھیں 20 سے 25 کروڑ عوام کی یہ فوج ہے،دنیا میں کسی کے پاس اتنی بڑی  فوج نہیں، مودی تاریخ کا دوسرا یزید بننے کی کوشش کر رہا ہے،پراکسی سے لڑتے لڑتے کوئی ٹی ٹی پی نہیں انڈیا ہے،کوئی ایم  کیو ایم لندن نہیں تھا انڈیا تھا،پراکسی سے لڑنا سانپ کی دُم سے لڑنا ہوتا ہے،سانپ کا سر کچلنا ہی ہمارا مقصد تھا اور اسی لیے ہم یہاں موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرے شہید قائد نے اسی لیے آپ کو نیو کلیئر بنایا کہ کسی وہم میں نہ رہنا،یہ نیو کلیئر بم ہم نے شب برات یا شادی میں چلانے کے لیے نہیں بنایا،جنگ شروع تو کرو گے ختم ہم کریں گے اپنی شرائط پر ختم کریں گے،فلسطین کے لیے ہمارے عوام میں غم و غصہ ہے،مودی کیوں چاہتا ہے کہ وہ غم و غصہ انڈیا پر نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں ایک ہی پیغام دینا ہے کہ ہمیں کمزور نہ سمجھو،جب ہماری فوج لڑنے جاتی ہے تو کہتی ہے نعرہ تکبیر اللہ اکبر تو وہ نعرہ کہاں سے لاؤ گے،پھر ہماری فوج کہتی ہے نعرہ رسالت یا رسول اللہ یہ نعرہ کہاں سے لاؤ گے،پھر ہماری فوج کہتی ہے نعرہ حیدری یا علی تو یہ نعرہ کہاں سے لاؤ گے،ہم تو آئے ہی شہادت کے لیے ہیں،شہادت ہماری آرزو ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہونگا کہ مجھے لائیو چلاؤ کیونکہ  میں پاکستان کے لیے بات کرتا ہوں،مجھے اپنے ضمیر کو  مطمئن کرنے کی ضرورت ہے،یہ مودی کی سیاست ہے کہ سرحدوں پر تناؤ کی صورتحال پیدا کرو اور چناؤ جیتو۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’مزید اس ایوان کا حصہ نہیں بننا چاہتا‘مولانا فضل الرحمان کااپنے ارکان سمیت ایوان سے واک آوٹ