پی ٹی آئی نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا : عظمیٰ بخاری

May 05, 2025 | 13:58:PM
پی ٹی آئی نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا : عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے،ملک دشمن ٹولےسے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں، یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کہ کیا کروں، جنگ کرلوں؟"

عظمیٰ بخاری نے مزید کہاان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان کے ٹائیگرز آج بھی ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں،تحریک انصاف کا ہر وقت ملک سے بائیکاٹ ہی ان کا وطیرہ بن چکا ہے،یہ لوگ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے۔ ہر فورم اور ہر سطح پر گھٹیا حرکتیں ان کا معمول بن چکی ہیں یہ رویہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کریکجہتی اور سنجیدگی کی ضرورت ہے، لیکن افسوس کہ تحریک انصاف کا طرز عمل اس کے برعکس ہے۔