" پاری گرل "دنانیر مبین کی جلد فلمی دنیامیں انٹری

May 05, 2025 | 12:23:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ دنانیر مبین اب ٹی وی ڈراموں کے بعد فلمی دنیا میں انٹری دینے جا رہی ہیں۔

 ’پاری ہو رہی ہے‘ کی وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاری گرل‘ دنانیر کئی ہٹ  ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مداحوں نے ان کی معصوم شخصیت اور اداکاری کی مہارت کو خوب سراہا، اب دنانیر کے چاہنے والوں کےلیے خوشخبری ہے کہ وہ جلد ہی بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر کے مطابق دنانیر مبین اپنی پہلی فلم ’بہناز‘ میں کام کر رہی ہیں جو کھیلوں پر مبنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:بیٹا امتحان میں فیل، والدین کا جشن، کیک بھی کاٹا

 فلم کی ہدایتکاری ابو علیحہ کر رہے ہیں جو اس سے قبل ککڑی، سپر پنجابی اور ٹکسالی گیٹ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین دنانیر کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلیے پُرجوش ہیں، فلم ’بہناز‘ کی ریلیز اور اس کی کہانی، دونوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

 وہیں کئی صارفین نے تنقید بھی کی ہے کہ فلم انڈسٹری میں مسلسل ٹی وی کے چہروں کو ہی کاسٹ کیا جا رہا ہے، جس سے نئے چہروں کو مواقع نہیں ملتے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک ہی جیسے اداکاروں کو بار بار دیکھ کر بوریت ہونے لگی ہے، کچھ نیا ہونا چاہیے۔