باپ بیٹے سمیت تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

May 05, 2025 | 00:21:AM
باپ بیٹے سمیت تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گرمی سے بچنے کیلیے سمندر کا رخ کرنے والے 3 شہری ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔

شپ بریکنگ یارڈ کے قریب گڈانی میں سمندر نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے جن کا تعلق کراچی سے تھا،عینی شاہدین نے بتایا کہ بیٹا پانی میں ڈوب رہا تھا تو باپ نے مدد کیلیے سمندر میں چھلانگ لگا ئی اور پھر دونوں بے رحم موجوں کی زد میں آکر ہمیشہ کیلیے دنیا سے رخصت ہوگئے۔

دوسری جانب ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کردیا،حکام کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 22 سالہ زین کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مظالم سے تنگ آکر کشمیری نوجوان نے دریا میں کود کر جان دے دی