بھارتی مظالم سے تنگ آکر کشمیری نوجوان نے دریا میں کود کر جان دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بھارتی مظالم نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر دی,آزادی چھننے پر کشمیری نوجوان موت کو ترجیح دینے لگے,کشمیری نوجوان امتیاز احمد نے دریا میں کود کر جان دے دی۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل سرچ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ،صرف اگست 2019 کے بعد 995 کشمیری شہیداور 2465 زخمی ہوئے ۔
ایمنسٹی، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے تشویش کا اظہار کر چکے،بھارتی فوج کے ہاتھوں 96432 کشمیری شہید ہو چکے،صرف اپریل 2025 میں 11 کشمیری شہید کر دیے گئے،ڈرون نگرانی اور محاصروں نے نوجوانوں کو ذہنی مریض بنا دیا،پیلٹ گنز، گمشدگیاں، اور خواتین کی بےحرمتی عام ہو چکی ہے۔
مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے،مغربی میڈیا کی خاموشی، بھارتی ظلم کی پشت پناہی بن گئی،امتیاز جیسے نوجوان موت کو گلے لگا رہے ہیں، بھارت جواب دہی سے راہ فراراختیار کرتا آرہاہے،کشمیر میں نہ صرف جانیں بلکہ روزگار اور چھت بھی چھینی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ کا آغاز