پاکستان پر امن ملک ہے ، جارحیت مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے:ڈی جی آئی ایس پی آر

May 04, 2025 | 22:15:PM
پاکستان پر امن ملک ہے ، جارحیت مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے:ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے ، اگر جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے ساتھ سیاسی رہنماوں کو بریفنگ کے دوران کیا، وزیر اطلاعات و نشریات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا قومی سلامتی پر سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ان کیمرہ سیشن جاری ہے۔

سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماوں کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں ڈاکٹر فاروق ستار، خرم دستگیر، عابد شیر علی، سینیٹر عبدالشکور،پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی،قمر زمان کائرہ ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،جمعیت علماء اسلام کے نور عالم خان،سابق وزیراعلی کے پی محمود خان  شریک تھے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے،لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و  نشریات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے بھی اگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے صورت حال سے آگاہ کیا گیا،اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :قومی اتحاد کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی  کی کوتاہ اندیشی ہے،خواجہ آصف