پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا،بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاکستان فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان پر امن ملک ہے ، جارحیت مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے:ڈی جی آئی ایس پی آر