ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

May 05, 2024 | 17:46:PM
ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 

پنجاب بھر کے 44 میڈیکل کالجوں کے 5342 امیدواروں نے امتحان دیا، جس میں 4878 پاس جبکہ 439 فیل قرار پائے، کامیابی کا تناسب 91.74 فیصد رہا۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سے  نشتر میڈیکل کالج ملتان کی حرا ظہور نے 907/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کی آمنہ انور نے 893 لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے محمد اسماعیل زاہد نے 891 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کمیونٹی میڈیسن میں 74، سپیشل پیتھالوجی میں 549، ای این ٹی میں 268 اور آپتھلمالوجی میں 82 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے مسلسل دوسری فتح ، ملائشیا کے بعد کوریا کو بھی شکست دیدی