سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے مسلسل دوسری فتح ، ملائشیا کے بعد کوریا کو بھی شکست دیدی

May 05, 2024 | 17:52:PM
 سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے مسلسل دوسری فتح ، ملائشیا کے بعد کوریا کو بھی شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں قومی ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی، پہلے میچ میں میزبان ملائشیا کو شکست دینے کے بعد اب دوسرے میچ میں کوریا کو بھی شکست دیدی۔

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے، ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، قومی ٹیم نے کوریا کو 4-0 سے شکست دے دی، پاکستان کیجانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان علی نے ایک ایک گول کیا، پاکستان ہاکی ٹیم کا عالمی رینکنگ میں 15واں نمبر ہے جبکہ کوریا کا ورلڈ رینکنگ میں 11واں نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کیلئے ڈالر ہی ڈالر،  چیئرمین پی سی بی نے دبنگ اعلان کردیا

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں میزبان ملائشیا کو 5-4 سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا اور پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔