جیل سے رہا ہونے والوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا، لاڑکانہ میں پیش آنیوالا دلخراش واقعہ

May 05, 2023 | 19:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے مشہور شہر لاڑکانہ میں دن دیہاڑے  دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ جیل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی جانب سے کار پر  فائرنگ   کی گئی  جس سے کار میں سوار تمام 5 افراد جاں بحق ہو گئے ، ابتدائی معلومات کےمطابق  واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،مقتول افراد میں سے 2 آج ہی جیل سے رہا ہوئے تھے جن کو لینے کیلئے آئے 3 افراد بھی واقعے میں قتل ہو گئے ہیں۔

واقع کے بعد مسلحہ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، اطلاع ملنے پر تھانہ ولید پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیواقع کے بعد سینکڑوں علاقہ مکین جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے ، جاںبحق افراد کی نعشیں چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دی گئی ہیں ، جانبحق افراد کی شناخت ہو گئی ہے، تمام افراد کا تعلق ضلع قمبر کے تحصیل وارہ سے ہے، نجم چانڈیو،  شوکت سولنگی، امیر علی، رتو سولنگی قتل ہونے والوں میں شامل ہیں ۔