پاکستان کے مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ

Mar 05, 2026 | 18:38:PM
پاکستان کے مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے قرضوں میں کوئی کمی نہیں آ رہی، حکومتی سطح پر سالانہ بنیادوں پر قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2026 تک پاکستان پر مجموعی قرضوں  میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں ملک پر مجموعی قرضہ 72 ہزار 124 ارب روپے تھا، یوں ایک سال کے دوران مجموعی قرضوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2026 تک ملک پر مجموعی قرض کا بوجھ 79 ہزار 322 ارب روپے ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوران مقامی قرض میں 615 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ بڑھ کر 55 ہزار 978 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق مقامی قرضوں میں سے 47 ہزار 122 ارب روپے لانگ ٹرم قرضوں پر مشتمل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت پر دباؤ میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا