ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری قتل کیس؛ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

Mar 05, 2026 | 15:32:PM
ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری قتل کیس؛ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سید نعمان شاہ)مانسہرہ بالاکوٹ میں ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کے قتل کیس میں نامزد ملزم پولیس کانسٹبل کودو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ پیش کردیا گیا۔
عدالت نے ملزم شاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ملزم نے مقتول کو گولی مار کر قتل کرنے کا اقرار جرم کر لیا۔
ملزم نے تفتیشی افسر کو بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ مقتول سے کوئی دیرینہ دشمنی نہیں تھی ،افطار سے قبل ٹک ٹاک بناتے ہوئے مذاق کے دوران اچانک گولی چلنے سے مقتول کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسز اورورک فرام ہوم؟حکومت نے اہم تجاویز تیار کرلیں

تفتیشی آفیسر کے مطابق ملزم شاہد سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیاہے جوذاتی مگربغیر لائسنس کے تھا ،ڈی پی او مانسہرہ نے نامزد ملزم شاہد کو معطل کر دیاہے اورشاہد کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔