مہنگائی کا راج برقرار: برائلر گوشت کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہباز علی)شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی ہے، جہاں برائلر گوشت کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو روز کے دوران برائلر گوشت 27 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے اور سرکاری نرخ 495 روپے فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔
اسی طرح شہر میں صافی گوشت بھی 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے، جس سے عام صارفین کی خریداری میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
رمضان بازار بھی اس مہنگائی سے محفوظ نہیں رہ سکے اور یہاں برائلر گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔
صارفین کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آدھا رمضان گزر گیا مگر کے پی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی:عظمیٰ بخاری