آدھا رمضان گزر گیا مگر کے پی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی:عظمیٰ بخاری

Mar 05, 2026 | 11:35:AM
 آدھا رمضان گزر گیا مگر کے پی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی:عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کے پی حکومت پرکڑ ی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آدھا رمضان گزر گیا مگر  ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی،پوری کے پی حکومت کا فوکس صرف اڈیالہ کے قیدی کی طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزمل اسلم کو معلوم ہی نہیں انکی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی یا نہیں جبکہ سہیل آفریدی بھی رمضان پیکج کی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کےپی حکومت نے اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلیں، پی ٹی آئی اس سال بھی خیبرپختونخواہ میں رمضان پیکج کے نام پر پارٹی کارکنوں میں 10ارب روپے تقسیم کرےگی ۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ،پنجاب حکومت 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان کے امدادی رقم منتقل کرچکی ہے، اگلے چند دنوں میں 40 لاکھ کا ہدف حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی سٹار ابھیشیک شرما کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی