پی ایس ایل6 کے باقی میچز کب ہونگے؟ پی سی بی نے خو شخبری سنا دی

Mar 05, 2021 | 01:07:AM
پی ایس ایل6 کے باقی میچز کب ہونگے؟ پی سی بی نے خو شخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے باقی میچز رواں سال مئی کے مہینے میں ہونگے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے پی سی بی نے تمام ٹیموں کی فرنچائزز کو آگاہ کردیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں تمام کھلاڑی میچز کے لیے مہیا ہوسکیں گے۔پی سی بی نے تمام فرنچائزز مالکان کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا تھا۔