کوہ سلیمان ؛قومی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر پٹرول ٹینکر الٹ گیا 

Jun 05, 2026 | 15:52:PM
کوہ سلیمان ؛قومی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر پٹرول ٹینکر الٹ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی موسیٰ رضا )کوہ سلیمان کے علاقے راکھی گاج میں بلوچستان پنجاب کو ملانے والی اکلوتی قومی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر پٹرول ٹینکر الٹ گیا ۔
 قومی شاہراہ پرپیٹرول پھیل جانے کے باعث قومی شاہراہ کوئٹہ روڈ کو عارضی طور پر آمد و رفت کے لیے بند کر گیا ہے۔ 
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے نوٹس لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات کیلئے بارڈر ملٹری پولیس اور ریسکیو سول ڈیفنس کو تعینات کر دیا ہے ، کئی گھنٹوں سے ٹریفک بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
کوہ سلیمان میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں،سول ڈیفنس کی ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیاہے،ضلعی انتظامیہ اور بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیمپ جیل کا قیدی بخشی خانہ سے فرار ،مقدمہ درج
 ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی نگرانی میں بارڈر ملٹری پولیس ٹینکر کو حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیوکرنے کے آپریشن میں مصروف عمل ہے۔