کیمپ جیل کا قیدی بخشی خانہ سے فرار ،مقدمہ درج

Jun 05, 2026 | 15:37:PM
کیمپ جیل کا قیدی بخشی خانہ سے فرار ،مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کیمپ جیل کا قیدی بخشی خانہ سے فرار ہوگیا۔
 ایف آئی آرکے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیمپ جیل سے 234قیدیوں کو پیشی کیلئے لایا گیا تھا،عدالت میں پیشی کےبعد ڈکیتی کا ملزم بخشی خانے کا جنگلا اور دیوار توڑ کر فرارہوگیا ۔
 ایف آئی آرکے مطابق انچارج بخشی خانہ سب انسپکٹر فدا حسین نے اطلاع دی کہ بخشی خانہ فرسٹ فلور کا عقبی جنگلا ٹوٹا ہوا ہے،ڈسٹرکٹ کورٹ آنے والی قیدیوں کی گنتی کی گئی تو 233قیدی پائے گئے ،ملزم شان مسیح بخشی خانے کے عقبی حصے سے جنگلا اور دیوار کی اینٹیں توڑ کر فرارہوا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام،4 نادرا اہلکار گرفتار
ایف آئی آرکے متن کے مطابق شان مسیح تھانہ اقبال ٹاؤن تیاری ڈکیتی کے مقدمہ کا ملزم فرار پایا گیا ،جس کے خلاف انچارج جوڈیشل حماد شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔