عمان کے مینا الفحل ٹرمینل پر دھماکے کے بعد تیل کی لوڈنگ معطل

Jun 05, 2026 | 10:26:AM
عمان کے مینا الفحل ٹرمینل پر دھماکے کے بعد تیل کی لوڈنگ معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) عمان کے اہم آئل ایکسپورٹ ٹرمینل مینا الفحل پر دھماکے کے بعد تیل کی لوڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ ٹرمینل کے سنگل بوائے مورنگ (SBM) 1 اور 2 کے درمیان پیش آیا، جس کی وجہ مبینہ طور پر ڈرون حملہ بتائی جا رہی ہے۔ تاہم واقعے کی حتمی تصدیق اور وقت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد سپر ٹینکرز بندرگاہ کے باہر لنگر انداز دیکھے گئے، جبکہ آئل لوڈنگ آپریشنز روک دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اب کوکنگ آئل سےجہاز اڑیں گے،حیران کن منصوبہ سامنے آگیا

انتظامیہ کی جانب سے تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا کیونکہ واقعہ دفاتر کے اوقات کے بعد پیش آیا۔

ادھر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اس واقعے نے عالمی تیل مارکیٹ میں سپلائی چین سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں خطے میں بحری اور توانائی تنصیبات پر حملوں کے الزامات اور کشیدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے عالمی توانائی تجارت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔