برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر سخت ردعمل
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو خوفناک قرار دیتے ہوئے بے نتیجہ اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
خوراک تقسیم کرنے والے مراکز پر حملوں میں درجنوں فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر حرکت میں آئے اوراسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی۔
سر کیئر سٹارمر نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیاں عالمی قوانین اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں، انھوں نے عندیہ دیا کہ ہم اسرائیلی حکام پر پابندیاں عائد کرنے پرغور کر رہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور فلسطین کو فوری طور پر تسلیم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی کیلئےبجلی سستی، باقی ملک کیلئےمہنگی کردی گئی