مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب 

Jun 05, 2025 | 22:42:PM
مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب کو عملی جامعہ پہنا دیا ہے، دفاعی میزائل سسٹم مکہ مکرمہ میں نصب کیا گیا ہے، جس کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں،سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظ ہے۔

دوسری جانب فوجی ہیلی کاپٹر سے بھی مسجد الحرام اور گردو نواح کے علاقے کی فضائی نگرانی جاری ہے، سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ائیر فورس کی جانب سے سیکیورٹی، لاجسٹک اور امدادی آپریشنز میں تعاون کیا جا رہا ہے۔

کمانڈ ر ائیر فورس حج مشن گروپ کے مطابق سعودی ائیر فورس فضائی نگرانی، مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے اور ضروری آلات کی نقل و حرکت میں بھی معاونت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معاون خصوصی برائے کرپٹو  بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں