معاون خصوصی برائے کرپٹو بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معاون خصوصی برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر اہم حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات، بلاک چین ضابطہ کاری اور مالیاتی جدت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیرِ مملکت نے سینیٹر سنتھیا لومِس سے ملاقات کی، سینیٹر سنتھیا لومِس بٹ کوائن ایکٹ کی شریک کفیل ہیں،یہ قانون بٹ کوائن کو اسٹریٹجک ریزرو اثاثہ قرار دینے کی کوشش ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر لومِس امریکہ میں کرپٹو قانون سازی کی ایک نمایاں وکیل ہیں،بلال بن ثاقب نے سینیٹر بل ہیگریٹی سے بھی ملاقات کی ہے، سینیٹر بل ہیگریٹی سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کے رکن اور جدید ضابطہ جاتی ماحول کے حامی ہیں۔
بلال بن ثاقب نے سینیٹر رک اسکاٹ سے ملاقات کی سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقات کی، بلال بن ثاقب نے کانگریس اراکین سینیٹر ٹیڈ کروز، ٹروئے ڈاؤننگ ریان زِنکے، رک میک کورمِک، اور ڈیرک وین آرڈن کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ مملکت نے وائٹ ہاؤس کے ایسوسی ایٹ کونسل کیون کلائن اور اوگونّا ایزے سے بھی ملاقات کی، بلال ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ریگولیشن، اختراع، اور مالیاتی شمولیت کے سلسلے میں رہنماؤں کے طریقہ کار کا مطالعہ کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دورے کا ایک مقصد پاکستان کی اپنی کوششوں کو اُجاگر کرنا ہے ، ان ملاقاتوں نے عالمی سطح پر قریبی ہم آہنگی کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی کیلئےبجلی سستی، باقی ملک کیلئےمہنگی کردی گئی