رواں سال کتنے حجاج کرام نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔دوسرے ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آئےجبکہ سعودی عرب میں بسنے والے داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ہے
ایس پی اے کے مطابق اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔ دوسرے ملکوں سے فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 اور بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ 2023 میں میں کورونا وبا کے بعد تعداد اپنے عروج کو پہنچی اور 18 لاکھ 45 ہزار 45 افراد نے حج ادا کیا ۔سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1433 ہجری میں عازمین حج کی تعداد نے 30 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا۔ یہ واحد سال تھا جس میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج کے مناسک ادا کئے تھے۔ اس وقت تک 33 حج سیزنز میں سے سال 1414 ہجری کا سال ایسا تھا جو اس تعداد سے قریب تر تھا جس میں 18 لاکھ 34 ہزار 780 افراد نے حج ادا کیا تھا۔1441 ہجری کے بعد سے ریکارڈ کیے گئے کورونا وائرس وبائی امراض کے سالوں میں تعداد محدود ہو گئی۔ 1441 ہجری میں صرف 10 ہزار عازمین حج ادا کر سکے۔ 1442 میں یہ تعداد بڑھ کر 58 ہزار تک پہنچی اور 1443 میں 9 لاکھ 26 ہزار 62 ہو گئی،اور 1444 ہجری میں کورونا وبا کے بعد ایک مرتبہ پھر تعداد اپنے عروج کو پہنچی اور اس سال 18 لاکھ 45 ہزار 45 افراد نے حج ادا کیا۔1445 ہجری میں حجاج کرام کی کل تعداد 18 لاکھ 33ہزار 164 تھی اور اس سال 1446 ہجری میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک اسد قتل کیس؛پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سمیت5ملزمان گرفتار