ملک اسد قتل کیس؛پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سمیت5ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان ) سابق ضلع ناظم ملک اسد کے قتل میں مبینہ ملوث پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک امجد آفریدی سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر ذائد اللہ خان نے پولیس کلب میں پریس بریفنگ میں کہا کہ امجد آفریدی کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک اسد کے قتل کے اصل حقائق تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں،امجد خان آفریدی سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے بھائی اور سینیٹر شمیم آفریدی کے بیٹے ہیں،ڈی پی اومملک اسد قتل کیس کی ساری منصوبہ بندی ملک امجد آفریدی کے گھر میں ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک امجد آفریدی کے ساتھ دیگر ملزمان حسین آفریدی، ہاشم عرف شینو گل ،زیب نعمت عامر اور یاسر شامل ہیں ،قتل میں ملوث ملزم عامر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جس نے تفشیش کے بعد دیگر ملزمان کے نام اگلے،ملزمان نے ملک اسد کے گھر میں قتل کی منصوبہ بندی کی ۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملک امجد نآفریدی اور ان کے بھانجے حسین آفریدی نے ملزمان کو پناہ دی اور فرار کرانے میں مدد کی ،ملک امجد آفریدی 5دن ریمانڈ اور دیگر ملزمان کو 7دن ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،تمام ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ ملک اسد پنڈی روڈ پر گمبٹ کے قریب 15 اپریل 2025 کو گاڑی پرفائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہوا تھا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،واقعے میں کوہاٹ ضلع کے سابق ناظم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ ملک اسد خیبر پختونخوا کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ملک نوید کے چچا زاد بھائی تھے اور سابق سی سی پی او پشاور ملک سعد شہید کے بھائی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک