میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا ، ملزموں کو معاف کردیا ،ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کا عدالت میں بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا ، ملزمان کو معاف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا،سدھیر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ میری غلطی تھی ، میری موٹر سائیکل کار سے ٹکرائی،میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا ، ملزمان کو معاف کردیا ہے،مجھے کوئی اعتراض نہیں ، عدالت جو فیصلہ کرے۔
سرکاری وکیل نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اورعورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں۔
درخواست ضمانت پر ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے،عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔