ہری پور؛ حالات سے تنگ شخص نے ٹرین کے نیچے لیٹ کر خودکشی کرلی

Jun 05, 2023 | 21:29:PM
ہری پور؛ حالات سے تنگ شخص نے ٹرین کے نیچے لیٹ کر خودکشی کرلی
کیپشن: خودکشی کرنیوالے شخص کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہری پور میں حالات سے تنگ شخص نے ٹرین کے نیچے لیٹ کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہری پورمیں تھانہ سرائے صالح کی حدود ریلوے لائن پر حادثہ پیش آیا ہے،حادثہ کے نتیجے میں سعید ولد فضل الٰہی جاں بحق ہوگیا، سعید ولد فضل الٰہی سرائے صالح کا رہائشی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی،تھانہ سرائے صالح پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں کر لی، ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کی،ان کاکہناتھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سیاسی محاذ پر تنہا رہ گئے،مزید 2 سابق ارکان اسمبلی خیرباد کہہ گئے