محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 05, 2023 | 17:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان امریکا میں تعلیمی دورہ کے دوران سڑک پر نماز پڑھتے نظر آئے، کرکٹ اسٹار کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہاورڈ یونیورسٹی بوسٹن امریکا میں تعلیمی دورہ پر گئے محمد رضوان توجہ کا مرکز بنے رہے۔ کلاس فیلوز اور دیگر پرستاروں نے تصاویر لیں۔ قومی وکٹ کیپر بلے باز کی گاڑی روک کر سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے اپنی ہارورڈ بزنس سکول کی استاد کو قرآن پاک کا تحفہ دے دیا

واضح رہے کہ اس سے پہلے ان کی اپنی استاد کو قرآن پاک کا نسخہ تحفے کے طور پر پیش کرنے کی تصویر بھی بہت عام ہوئی ہے۔