تھانہ گلشن اقبال پولیس کی کارروائی، انڈین گٹکا کی سمگلنگ ناکام
کیپشن: تھانہ گلشن اقبال پولیس کی کارروائی، انڈین گٹکا کی سمگلنگ ناکام
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مبشر حسین) کراچی میں تھانہ گلشن اقبال پولیس نے راشد منہاس روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گاڑی کے ذریعے بھاری تعداد میں انڈین گٹکا (Z-21) کی اسمگلنگ کر رہے تھے،کارروائی کے دوران ملزمان کی گاڑی سے انڈین گٹکا Z-21 کے 60 عدد پیکٹس برآمد کر لیے گئے،پولیس نے گٹکا کی سپلائی میں استعمال ہونے والی کار کو بھی ضابطے کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں سیف اللہ ولد شاہ مراد اور نبی بخش ولد خاوند بخش شامل ہیں۔