اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں یومیہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اوپیک پلس کے رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اوپیک کے مطابق معاہدے کے تحت یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل تیل کی پیداوار ایڈجسٹ کی جائے گی، جس کا مقصد عالمی منڈی میں طلب و رسد کے توازن کو برقرار رکھنا ہے۔
اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، عمان سمیت دیگر رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور عالمی توانائی مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی آپریٹرز کے تحت حج کرنیوالے حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب
اوپیک کے مطابق سات رکن ممالک کا آئندہ اجلاس 2 اگست 2026 کومنعقد ہوگا، جس میں پیداوار کی سطح اور عالمی منڈی کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔