نجی آپریٹرز کے تحت حج کرنیوالے حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال نجی آپریٹرز کے تحت حج کرنے والے حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب کر لیا ۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حج کرنے والے حجاج نجی کمپنیوں کے خلاف اپنی شکایات اور اعتراضات یا تجاویز 20 جولائی تک جمع کروا دیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حجاج کرام دستخط شدہ شکایات ثبوتوں اور دستاویزی شواہد کے ساتھ ارسال کریں، موصول ہونےوالی شکایات کی جانچ مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے لائسنس کا فیصلہ اب کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، شکایات کو لائسنس کی تجدید اور منسوخی کےعمل میں مدنظر رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیلی کام بل سے کسی کی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے کمپنیوں سے 5 فیصد پرفارمنس گارنٹی حاصل کر رکھی ہے، حجاج کرام شکایات بذریعہ ڈاک یا ای میل 20 جولائی تک ارسال کریں،اس کے بعد موصول شکایات قابل سماعت نہیں ہوں گی۔