آئین کی بالادستی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے:بلاول بھٹو

Jul 05, 2026 | 14:08:PM
 آئین کی بالادستی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے:بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977ء پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آمریت نے یہ سمجھا تھا کہ وہ عوام کی آواز دبا دے گی، مگر شہید بھٹو، شہید محترمہ اور بے شمار جمہوریت پسند کارکنوں کی قربانیوں نے ثابت کیا کہ حق اور عوامی حاکمیت کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔ 

انہوں نے کہا کہ آج 49 برس بعد بھی ہمارا عزم وہی ہے کہ آئین کی بالادستی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، ووٹ کے تقدس، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کا تحفظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیوں کا حقیقی خراج یہی ہے کہ نفرت اور آمریت کے ہر سائے کو مسترد کرتے ہوئے ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر جاری رکھی جائے۔