شالیمار ایکسپریس خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار

Jul 05, 2026 | 14:03:PM
 شالیمار ایکسپریس خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم مغل)لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ خانیوال کے قریب اس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث ٹرین تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے فوری بعد متاثرہ بوگی کو بحال کرنے اور ٹرین کی روانگی یقینی بنانے کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور شالیمار ایکسپریس کو جلد از جلد اپنی منزل کی جانب روانہ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوات میں خوفناک حادثہ!گاڑی گہری کھائی میں جا گری

دوسری جانب شدید گرمی اور حبس کے باعث ٹرین میں موجود مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خانیوال میں ریلیف کے محدود انتظامات کے باعث ریلوے انتظامیہ کو بھی امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آئی۔