ایبٹ آباد؛13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والاملزم گرفتار

Jul 05, 2025 | 22:55:PM
ایبٹ آباد؛13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والاملزم گرفتار
کیپشن: ایبٹ آباد؛13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والاملزم گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان ) ایبٹ آباد  کے تھانہ میرپور پولیس نے 13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے  درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد کے علاقے نگری بالا کے رہائشی شخص کی رپورٹ کے مطابق اس کی 13 سالہ بیٹی جو پچھلے کچھ عرصہ سے حبیب اللہ کالونی سٹریٹ نمبر 9 میں ملزم حارث لطیف ولد شاہد لطیف کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی جسے گزشتہ رات ملزم نے تشدد کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزم 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا جس پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے میرپور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 302/376 پی پی سی 53 سی پی اے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ملزم سرکاری محکمے موٹر وہیکل ایگزامینر کا ملازم ہے، معصوم بچی کو ملزم نے 8000ہزار روپے ماہانہ پر 24گھنٹے کی گھریلو ملازمہ رکھا ہوا تھا، ملزم کا تعلق ضلع مانسہرہ کے ایک نواب خاندان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: لاپتہ لڑکے کی لاش 9 روز بعد بھی نہ مل سکی