سانحہ سوات: لاپتہ لڑکے کی لاش 9 روز بعد بھی نہ مل سکی

Jul 05, 2025 | 22:31:PM
سانحہ سوات: لاپتہ لڑکے کی لاش 9 روز بعد بھی نہ مل سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سانحۂ سوات کو 9 دن گزر چکے ہیں مگر فضاگٹ بائی پاس سے لاپتہ ہونے والے لڑکے کی لاش اب تک نہیں مل سکی۔

 ریسکیو اہلکار فضاگٹ، لنڈاکے، بریکوٹ اور چکدرہ تک مسلسل5مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں تاہم اہلِ خانہ اب بھی اپنے پیارے کی واپسی کے منتظر ہیں۔

ادھر  تجاوزات کے خلاف آپریشن گزشتہ 3روز سے بند ہے،آپریشن کے دوران اب تک40 سے زائد عمارتیں گرائی جا چکی ہیں  لیکن اس کے بعد کارروائی کا دوبارہ آغاز نہیں ہو سکا۔

سانحے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے عدالت میں محکموں کی کوتاہی کا اعتراف کیا ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دریائے سوات میں غیرقانونی تعمیرات کے باعث پانی کا قدرتی رخ تبدیل ہوا  جس سے حادثہ پیش آیا۔

سانحہ گزر چکا ہے  لیکن اگر ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو سوات جیسے مزید سانحات کا خدشہ برقرار رہے گا،مقامی عوام اور متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 10محرم الحرام پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی