نان 20 اور روٹی 15روپے کی ہوگئی

Jul 05, 2022 | 23:12:PM
نان اور روٹی مہنگی
کیپشن: نان روٹی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں عید پر نان 20، روٹی 15روپے کی ملے گی۔ متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر مطالبات کے حق میں نان بائی ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، عہدیداروں نے کہاہے کہ مہنگائی کے تناسب سے نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا۔مطالبہ نہ مانا گیا توعیدکے بعدشٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ لاہور پریس کلب کے باہر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ سوئی گیس کے ٹیرف میں 100روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ فائن اور عام آٹے سمیت نان روٹی بنانے کے عمل میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں دوگناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ان حالات میں نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناجائز طور پر ہراساں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس جاری