اوباڑو؛ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق

Jan 05, 2026 | 19:37:PM
اوباڑو؛ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق
کیپشن: حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوباڑو میں ٹرک کی موٹرسائیکل سواروں کوٹکر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اوباڑو میں  گڈو لنک روڈ چوک ماڑی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک کی موٹرسائیکل سوارفیملی کی جان لے گی، جاں بحق افراد میں شوہر، بیوی اور دو معصوم بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں،جن کاتعلق گرگیج برادری سے بتایا جارہا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خوشخبری