پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا

Jan 05, 2024 | 21:48:PM
پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرادری لاڑکانہ این اے 194 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ آصف علی زرداری این اے 207 شہید بینظر آباد سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اسی طرح سابق ایم این اے خورشید احمد شاہ این اے 201 سکھر سے اور شازیہ ماری این اے 209 سانگھڑ سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ ہولڈر سمیت متعدد رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی میں این اے 230 سے آغا رفیع اللہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، کیماڑی این اے 242 سے قادر مندوخیل، این اے 243 سے قادر پیٹل اور نبیل گبول این اے 239 سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس کے علاوہ جام عبدالکریم جوکھیو این اے 229، عرفان لگاری دادو این اے 227 سے اور رفیق خان جمالی این اے 228 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔