نگران وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات

Jan 05, 2024 | 16:25:PM
نگران وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات ہوئی ۔

نگران وزیراعظم نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کی مؤثر نمائندگی پر سراہا، وزیراعظم نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو تواتر سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے مواقع کی نشاندہی کرنا پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

منیر اکرم نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وزیراعظم سے خارجہ پالیسی کے ضمن میں ہدایات لیں۔