تنیشاخودکشی کیس میں نیاموڑ،ویڈیوسامنےآگئی

Jan 05, 2023 | 14:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: تنیشاخودکشی کیس میں نیاموڑ،نئی ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )حال ہی میں خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ نتیشا شرما کی سامنے والی ایک ویڈیو نے سب کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔گزشتہ ماہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خودکشی کرنے والی اداکارہ تنیشا شرما کی موت کا ذمہ دار ان کے دوست اور اداکار شیزان خان کو قرار دیا جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اب تنیشا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں گوراوو بھگت نامی پراسرار لڑکے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔گوراوو بھگت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ تنیشا مجھ سے کہتی تھی کہ میں اس ریل کو ایڈٹ کروں تو میں نے آج  یہ ویڈیو ایڈٹ کر دی ہے۔گوراوو بھگت نے تنیشا شرما کی خودکشی کے واقعے کے بعد کچھ ویڈیوز انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیں، ویڈیوز میں تنیشا کو گوراوو بھگت کو بوسہ دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Gaurav (@gauravbhagatt)

ایک اور پوسٹ میں گوراوو بھگت نے لکھا کہ میں واپس بھارت آکر تمھیں سرپرائز دینا چاہتا تھا لیکن چیزیں درست میں نہیں جا رہی تھیں اس لیے میں اس پوسٹ میں تمام چیزیں لکھ رہا ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Gaurav (@gauravbhagatt)

واضح رہے کہ تنیشا کی خودکشی کے بعد پولیس نے فوری طور پر شیزان خان کو حراست میں لیا اور وہ تاحال زیر حراست ہیں، ان کے وکیل کی جانب سے خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ شیزان کی جس طرح کی ذہنی کیفیت ہے وہ کوئی انتہائی اقدام بھی اٹھا سکتے ہیں لہذا انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔