رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی کی اجازت ہو گی:ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)بسنت کو محفوظ اور مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے کے لئے لاہورپولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔
لاہور پولیس کی جانب سے 70 تھرمل ڈرونز،ڈیڑھ سو دوربینز،سو میگافونز،سرچ لائٹس اورسیڑھیاں منگوا لی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ریڈ،بلیو اور گرین زونز کی تمام ٹیموں کو ایک ایک دوربین فراہم کی گئی ہے،ان دوربینز سے ڈور پتنگ اور چھتوں پر ہلہ گلہ کو مانیٹر کیا جائےگاجبکہ میگا فون کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل پرسیفٹی راڈنہ لگوانے والوں کیخلاف زیروٹالرینس کااعلان
پولیس حکام کے مطابق بسنت کے تینوں روز 10ہزار سے زائد افسران واہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
دوسری طرف ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 70 سے زائد ڈرونز کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی،10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ریڈ، ییلواور، گرین زون میں تعینات ہوں گے ،رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی کرنے کی اجازت ہو گی،موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نہ لگانے والوں پر مقدمات درج ہونگے ،ائیرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں پتنگ بازی ممنوع ہے ۔