موٹرسائیکل پرسیفٹی راڈنہ لگوانے والوں کیخلاف زیروٹالرینس کااعلان

Feb 05, 2026 | 12:41:PM
موٹرسائیکل پرسیفٹی راڈنہ لگوانے والوں کیخلاف زیروٹالرینس کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)بسنت کے موقع پر موٹرسائیکل پرسیفٹی راڈنہ لگوانے والوں کے خلاف زیروٹالرینس اختیارکرنے کااعلان کردیاگیا۔
لاہور میں رنگوں کے تہواربسنت کے پُرا من انعقاد کے لئے حفاظتی اقدامات کے تحت شہریوں کی موٹرسائیکلوں پرٹریفک پولیس کی جانب سے مفت سیفٹی راڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس پرٹریفک پولیس کی جانب سےشہریوں کی موٹرسائیکلوں پرمفت سیفٹی راڑ لگائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت کے موقع پر کل عدالتیں کھلیں رہیں گی
ٹریفک پولیس حکام کااس حوالے سے کہناہے کہ کل سے سیفٹی راڈ نہ لگانے والی موٹرسائیکلیں سڑکوں پر نہیں آنے دی جائیں گی اورسیفٹی راڑ نہ لگانے والوں کی موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کر دی جائیں گی۔